: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،یکم اپریل(ایجنسی) ملک میں اس بار گرمی کے موسم میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے وسطی اور شمال مغربی حصوں میں لو چلنے کا اندازہ ہے. محکمہ موسمیات نے پہلی بار گرمی اور لو کے لے پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپریل سے جون تک موسم تقریبا پورے ملک میں معمول سے زیادہ گرم رہے گا. گزشتہ سال موسم گرما میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 2500 سے زیادہ جانیں گئی تھیں. محکمہ موسمیات کی پیش
گوئی کے مطابق اپریل سے جون تک شمال مغربی ہندوستان ، کیرالہ سے لے کر جنوبی ہندوستان اور وسط ہندوستان میں اوسط درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے. دہلی، پنجاب، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، راجستھان، اترپردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اوڑيشا، تلنگانہ، مہاراشٹر اور ساحلی آندھرا پردیش میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے. اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں اس موسم کا اوسط درجہ حرارت 0.5 سے 1 ڈگری زیادہ رہے گا.